ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل ہیرالڈ معاملہ :سونیا راہل کو جھٹکا ، ہائی کورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کی تحقیقات کی منظوری دے دی

نیشنل ہیرالڈ معاملہ :سونیا راہل کو جھٹکا ، ہائی کورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کی تحقیقات کی منظوری دے دی

Sat, 13 May 2017 11:44:20    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کے سب سے زیادہ شیئر والی ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی جانچ انکم ٹیکس حکام کی طرف سے کی جائے گی۔دراصل اس کمپنی میں یہ اہم شیئر ہولڈر ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کو تحقیقات کا سامنا کرنا ہوگا۔دراصل یہ پورا معاملہ ایسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹڈ سے منسلک ہے، یہ نیشنل ہیرالڈ سمیت تین اخباروں کی پبلیشر کمپنی ہے، روزنانہ انگریزی اخبار نیشنل ہیرالڈ کاقیام جواہر لال نہرو نے کیا تھے اور وزیر اعظم بننے سے پہلے وہ اس کے ایڈیٹر تھے۔2008میں اس کمپنی کو بند کر دیا گیا،اس وقت مبینہ طور پر 15ملین ڈالر کا بقایا قرض تھا۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈر سبرا منیم سوامی نے سونیا، راہل اور دیگر پر نیشنل ہیرالڈ معاملے میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے اس کو کانگریس کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیاہے ، وہیں کانگریس نے کہا کہ یہ پارٹی کے لیے جھٹکا نہیں ہے۔کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ عدالت نے انکم ٹیکس محکمہ کے تشخیصی افسران کے سامنے اعتراضات کو درج کرانے کی اجازت دی ہے۔


Share: